کورونا کی چوتھی لہر ، جس نے ملک بھر میں 47 مزید افراد کو ہلاک کیا ، نے اس شرح میں 5 فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا۔

 ملک میں کورونا وائرس کے واقعات کی تعداد 981،392 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس کے 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 
15  کورونا کی چوتھی لہر نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 24 ہزار 689 ہوگئیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2545 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے 
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد رہی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 113 سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 6خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960 بلوچستان میں 28 ہزار 588 گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163اسلام آباد میں 84 ہزار 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے..

خیال رہے کہ ملک میں آخری بار 5 فیصد سے زائد کیسز 23 مئی 2021 کو ریکارڈ کیے گئے تھے اس روز ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.22 فیصد تھی دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 42 لاکھ 9 ہزار 460 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 68 لاکھ 67 ہزار 90 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے
 کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے محکمہ صحت سے متعلق حلقوں میں ایک مرتبہ پھر سے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ کچھ حلقے کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے اور اس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سے سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں

Post a Comment

0 Comments