عمرہ کی برکت حاصل کرنے کے خواہشمند لاکھوں مسلمانوں کو خوش ہونا چاہیے.

 نیا بھر کے لوگوں کی جانب سے عمرے کی درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگی، عمرے کے اجازت نامے 'امریتا' اور 'توکلنا' ایپ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے...


کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ایک کروڑ سے زائد افراد حج اور عمرہ کی سعادت سے محروم رہ گئے ہیں  سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مقامی شہریوں اور مقیم افراد کے علاوہ 9 اگست 2021ء سے دُنیا کے مختلف ممالک سے عمرہ کی درخواستوں کی وصولی کاعمل مرحلہ وار شروع ہو جائے گا...

ابتدائی طور پر ماہانہ 60 ہزار معتمرین کی گنجائش رکھی جائے گی اور پھر 9مرحلوں میں ان کی گنتی بڑھائی جائے اس طرح یہ گنجائش ماہانہ 20 لاکھ افراد کی عمرہ ادائیگی تک پہنچائی جائے وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے پرمٹ ”اعتمرنا“ اور ”توکلنا‘ ایپلی کیشنز کے ذریعے جاری کیے جائیں...

سعودی حکومت کی جانب سے یکم اگست سے بیرونِ ملک سے بھی لاکھوں افراد کو عمرہ کے لیے آنے کی اجازت دے دی گئی ہے,

ان زائرین پر شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ اسی صورت میں عمرہ کے لیے اپلائی کر سکیں گے جنہوں نے سعودیہ میں ر منظور شدہ چار ویکسینوں فائزر ایسٹرا زینیکا جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا میں سے کوئی ایک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہو سعودی مملکت میں موجود مقامی اور غیر ملکی افراد پر یہی شرط عائد کی گئی ہے کہ انہیں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد ہی عمرہ کے لیے اپلائی کرنے کی اجازت ہو گی,

جس کے بعد انہیں عمرہ پرمٹ جاری ہو گا سعودی حکومت نے معتمرین کے لیے مکہ مکرمہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد کمرے مختص کر دیئے ہیں جہاں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں اور ان کی وقتاً فوقتاً سینیٹائزیشن بھی کی جا رہی ہے حج و عمرہ کمیشن کے رُکن ہانی العمیری کے مطابق عمرہ عازمین کی رہائش کی خاطر مکہ کے مختلف ہوٹلوں کے اندر 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد کمرے بک کر لیے گئے ہیں,

عمرہ زائرین کی صحت و سلامتی کو ممکن بنانے کے خصوصی ہیلتھ پروٹوکول نافذ کیا گیا ہے عمرہ زائرین کو ہوٹلوں کے کمرے میں ٹھہرایا جائے گا ایک کمرے میں دو سے زائد افراد کو قیام کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ہوٹلز کے 10 فیصد کمرے کورونا کے مشتبہ مریضوں کو ٹھہرانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں..

Post a Comment

0 Comments