ظلم سہنا پھر بھی حق اور سچ پرڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم سہنا پھر بھی حق اور سچ پرڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں، عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے، مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے، قدرت اپنے طریقے سے سازشیوں کو بےنقاب کرتی ہے۔ انہوں نے سینئر صحافی عمران خان کے ایک بیان کے ردعمل میں کہا کہ حق اور سچ پر سٹینڈ لینا اور اس کے لئیے تکالیف برداشت کرنا اور ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے۔ قدرت کے اپنے طریقے ہیں سازشیوں کو بےنقاب کرنے کے۔اس پر اینکر عمران خان نے بھی جوابی ٹویٹ کیا اور مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے باپ کی سیاست اور دولت پر عیاشی کرتے ہوٸے سیاسی لیڈر بننا بھی بہت آسان ہے۔
سٹینڈ لینے والوں کی ڈیلوں کےریکارڈ تاریخ کا حصہ ہیں۔ ذرا ساآسرا ہو تو ٹویٹر اور زبان سب کچھ بند۔ اپنے چہیتے میڈیا سے کہیے کے آپکی خواہش پوری کرے ورنہ ثبوت ہے تو مجھے دے دیں۔ چلا دوں گا۔ واضح رہے اینکر عمران خان نے اپنے بیان کے بارے میں بتایا کہ حقائق بتانے کیلئے اخلاقی جرات چاہیے ہوتی ہے جو صحافی کرتے نہیں، اتوار والے دن میں نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کررہا تھا، وہاں کرپشن اور قبضوں پر بات ہورہی تھی، میں اس پر کوئی تحقیقات نہیں کی، جو مجھے بطور صحافی کرنی چاہیے ، پروگرام میں باتوں باتوں میں اشارہ دیا لیکن اینکر نے باربار اصرار کیا کہ آپ نام لیں، جس پر مجھے محسوس ہوا کہ یہ مجھے بزدل سمجھتے ہیں، میں نام لے دیا، لیکن اس کے بعد مجھے سیاسی جماعتوں اور مختلف لوگوں نے شاباش دیں۔
اس پر مریم نواز نے ان پر شدید تنقید کی۔


0 Comments
Please Don't Share Adult Comments, pics , and video links...