بھارت کی دہشتگردوں کی حمایت پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلی
اسلام آباد (تازہ ترین 07 فروری2021ء) بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کے لیے تیار 37ویں رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا ہے دہشت گردوں کے اکٹھے ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈوزیئر پیش کیا تھا
بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے بھارتی حمایت سے دہشتگرد تنظیموں کے نئے اتحاد پر پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی ہے یو این نے افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو پاکستان کے لیے لاحق خطرہ تسلیم کیا ہے رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے لیے تیار 37ویں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ تحریک طالبان گزشتہ سال 3ماہ میں 100 سے زائد سرحدپار حملوں میں ملوث رہا، تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے لاحق خطرات سے مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا، ٹی ٹی پی کے منقسم دھڑوں کو بھارت کی حمایت سے افغانستان میں دوبارہ اکٹھا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 5دہشت گردگروپس نے جولائی اور اگست 2020میں ٹی ٹیnپی میں شمولیت اختیار کی جن مین شہریار مسعود گروپ جماعت الاحرار، حزب الاحرار امجد فاروقی اور عثمان سیف اللہ گروپ (لشکرجھنگوی) بھی شامل ہیں، ٹی ٹی پی میں دیگردہشتگرد گروپوں کی شمولیت سے پاکستان اور خطے کو خطرات میں اضافہ ہوا۔ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی قوت اور پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں بھی اضافہ ہوا
تحریک طالبان پاکستان جولائی اور اکتوبر2020کےدوران100 سے زائد سرحدپار حملوں کی ذمے دار ہے، ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی تعداد 2500 سے6010 کے درمیان ہے خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو مراسلہ پیش کیا تھا جس میں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار دہشتگرد گروپوں کی پشت پناہی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267ویں سینگشنز کمیٹی نے بھی دونوں دہشتگردگروپوں کی نشاندہی کی تھی


0 Comments
Please Don't Share Adult Comments, pics , and video links...