وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

 فی لیٹر پیٹرول پر چارج کی جانے والی 2 روپے 97 پیسے کی پٹرولیم لیوی یکم جولائی سے ختم اور سیلز ٹیکس میں بھی کمی کرنے کا اعلان..


  
فی لیٹر پیٹرول پر چارج کی جانے والی 2 روپے 97 پیسے کی پٹرولیم لیوی یکم جولائی سے ختم اور سیلز ٹیکس میں بھی کمی کرنے کا اعلان  


وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان 



وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقتدار میں آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی شدید مخالفت کی جاتی تھی اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو بھی ملک کی خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کو برقرار رکھنا پڑا

تاہم اب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی ختم کردی گئی ہے جبکہ سیلز ٹیکس میں بھی کمی کر دی گئی بتایا گیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول پر چارج کی جانے والی 3 روپے 97 پیسے کی پٹرولیم لیوی یکم جولائی سے ختم کر دی گئی ہے


 ہائی اسپیڈ پر عائد لیوی میں کمی کی گئی پیٹرول کے فی لٹر پر سیلز ٹیکس 20 پیسے کم کردیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی کردی گئی 


 حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 113 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 115 روپے ہوگی


Post a Comment

0 Comments