وقار ذکا کا بڑا دعوی

 وقار ذکا کا بڑا دعوی



پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے سب سے بڑے حامی وقار ذکاء نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان 2016ء ںمی ان کی تجویز مان لیتی تو ملک اب تک اپنا قرضہ اتار چکا ہوتا ٹی وی شو کے میزبان اور سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ حکومت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرے (جب اس کی قیمت صرف 268 ڈالر فی یونٹ تھی) اور کرپٹو کرنسی کو ملک میں قانونی حیثیت دے تاہم کسی نے میری بات نہیں سنی۔ گزشتہ سال 28 دسمبر 2020ء کو اپنی ایک ویڈیو میں کرپٹو کرنسی کی بلند ترین قیمت (26 ہزار 390 فی یونٹ) کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک تھے صورتحال سے مایوس وقار ذکاء نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز سے کہا کہ وہ’’وقار ذکاء ٹھیک تھا‘‘ کا ہیش ٹیگ شروع کریں اور سیاستدانوں کو بھی ٹیگ کریں جنہوں نے ان کی بات نہیں سنی۔ صرف تین گھنٹوں کے اندر یہ ٹویٹر پر ٹاپ تھری ٹرینڈ بن گیا۔ سماء منی کی اس ویڈیو میں ہم ان کے نظریے کو جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا وہ صرف پاپولسٹ اسٹیٹمنٹ تھا یا اس میں ریاضی کی معاونت بھی شامل ہے


 

Post a Comment

0 Comments