دونوں رہنما وَں نے پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کی وزیراعظم نے بل گیٹس فاوَنڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات کی تعریف کی اور بل گیٹس سے انسداد پولیو کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا........
وزیراعظم عمران خان کا مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک روابطے میں ہونے والی گفتگو کے دوران دونوں رہنما وَں نے پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا وزیراعظم عمرا ن خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا اس کے علاوہ وزیراعظم نے بل گیٹس کو کورونا چیلنجز سے نمٹنے کےل یے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا
بتایا گیا ہے کہ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس فاوَنڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات کی تعریف کی اور وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے انسداد پولیو کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، جس کے تحت رواں سال انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 31 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے وسری طرف مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے متاثر زندگی 2023 کے آخر تک معمول پر آسکے گی ویکسینز کی جلد تیاری کرشمہ ہے لیکن عالمی سطح پر وبا کے خاتمے کیلئے زیادہ کام نہیں کیا گیا، ویکسینز فی الحال امیرممالک کو دی جارہی ہیں جس سے وائرس کی متعدی اقسام بیرون ملک پھیل سکتی ہیں اور پھر واپس امریکا پہنچ سکتی ہیں
انہوں نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینز کی جلد تیاری ایک کرشمہ ہے، ویکسین دنیا کے تمام ممالک میں پہنچانے تک زندگی جلد معمول نہیں آسکے گی۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ کورونا وباء کے خاتمے کے بعد 2019 کی طرح زندگی معمول پر 2023 کے آخر تک آسکے گی رواں سال موسم خزاں میں امریکا میں تو معمولات زندگی بحال ہوسکتے ہیں چوتھی سہ ماہی کے دوران تمام اسکول بھی پھر کھل سکتے ہیں ریسٹورنٹس کی سرگرمیوں اور کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد ہوسکے گا ویکسینز کی جلد تیاری کرشمہ ہے لیکن عالمی سطح پر وبا کے خاتمے کیلئے زیادہ کام نہیں کیا گیا ویکسینز فی الحال امیرممالک کو دی جارہی ہیں جس سے وائرس کی متعدی اقسام بیرون ملک پھیل سکتی ہیں اور پھر واپس امریکا پہنچ سکتی ہیں.....

0 Comments
Please Don't Share Adult Comments, pics , and video links...