آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملنا چاہیئے شہبازشریفکا کہنا..

 موجودہ حکومت چور دروازے سے آئی لیکن یہ نالائق اور نا اہل ہیں  گزشتہ 74 سالوں میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیا ہے.


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چور دروازے سے آئی لیکن یہ نالائق اور نا اہل ہیں گزشتہ 74 سالوں میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیا ہے / آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملنا چاہیئے افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے / اورافغانستان میں افغان عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان کی ترقی نہیں کہلائے گی اللہ نے پاکستان ہمیں انعام کے طور پر عطا کیا یہاں پر قانون کی حکمرانی ہو گی اور سب کو محنت کا پھل ملے گا 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے ختم نہیں کی تھی

لوڈشیڈنگ نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی تھی گرین لائن مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا جو ہم نے سندھ اورکراچی کے عوام کو تحفہ دیا

شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے/ اور ہم شرمندہ ہیں قائد کے افکار کو فراموش کیا قائد کا پاکستان 2 ٹکڑے ہو گیا لیکن ہم نے سبق نہیں سیکھا قائد اعظم نے ایک فلاحی ریاست کے قیام کا خواب دیکھا تھا لیکن آج ہم حقیقی منزل سے بہت دور ہیں ہم وہ ریاست چاہتے ہیں جس میں عدل انصاف اور غربت کا خاتمہ ہو لیکن اگر ہم عہد کریں تو دیانت اور محنت سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت چور دروازے سے آئی ہے/ جب کہ مسلم لیگ ن نے سندھ کے لیے تاریخی کام کیے/ اور اگر موقع ملا تو کراچی کو ایشیا کا پیرس بنائیں گے 2023ء کے انتخابات شفاف ہونے چاہیئیں اور آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملنا چاہیے موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے.. 
 

Post a Comment

0 Comments