دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 79 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 67 ہزار 122 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 99 لاکھ 85 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 54 لاکھ 36 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 83 ہزار 200 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 78 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 399 اور ایک کروڑ 8 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے
یہ بھی پڑھیں
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 945اور 96 لاکھ 62 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں
روس میں 40 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 78 ہزار 687 ہے
برطانیہ میں 39 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 851 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 33 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 80 ہزار 443 جان کی بازی ہار چکے ہیں
یہ بھی پڑھیں
اسپین میں 30 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 63 ہزار 704 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 26 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 92 ہزار 338 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں
اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی
24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے


0 Comments
Please Don't Share Adult Comments, pics , and video links...