شکیرا 44 برس کی ہو گئیں
عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلو کارہ شکیرا 44 برس کی ہو گئیں
فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے واکا واکا کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے، شکیرا ازابیل 2 فروری 1976 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ان کی والدہکولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں
یہ بھی پڑھیں
شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عُمر میں خود لکھا تھا جبکہ 14 سال کی عُمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا تھا
بعد ازاں انہوں نے گلوکاری کو ہی اپنا پیشہ بنایا، اُن کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی
فیفاورلڈ کپ 2010 کے گانے ’واکا واکا‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اُنہیں ہالی وڈ واک آف فیم میں بھی شامل کرلیا گیا
اُن کے گائے ہوئے گانے ’بیوٹی فل لائر‘ نے اُنہیں مشہور ترین گلوکاراؤں کی صف میں لا کھڑا کیا
یہ بھی پڑھیں
2011 میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس کے علاوہ اُنہیں گریمی اور ایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے


0 Comments
Please Don't Share Adult Comments, pics , and video links...