بجلی صارفین سے 65فیصد ٹیکس وصولی کا انکشاف
نیپرا دستاویز میں بجلی صارفین سے 65 فیصد ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق 2020 میں بجلی صارفین سے 366 ارب 18 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں
نیپرا دستاویزات کے مطابق سال 2020 میں 119 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 561 ارب روپے رہی، تاہم ٹیکس اور سرچارجز ملا کر صارفین سے 927 ارب روپے وصول کیے گئے
سرکاری دستاویز کے مطابق بجلی صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک روپیہ 58 پیسے جبکہ فنانشل کاسٹ اور نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 53 پیسے فی یونٹ عائد ہے
صارفین پر 17 فیصد جی ایس ٹی اور ڈیڑھ فیصد الیکٹریسٹی ڈیوٹی بھی عائد ہےٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 35 روپے فی صارف وصولی بھی کی جا رہی ہے
اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں بجلی صارفین سے سرچارجز کی مد میں 252 ارب 60 کروڑ/ سیلز ٹیکس کی مد میں 103 ارب 78 کروڑ اور ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 9 ارب 80 کروڑ روپے وصول کیے گئے


0 Comments
Please Don't Share Adult Comments, pics , and video links...