کیا میں شعیب اخترجیسی ہوں بھارتی خاتون کاسوال



بھارتی ٹک ٹاکراورکانٹینٹ رائٹرونیتا کھلنانی نے اپنے فالوورزکے سامنے ایک سوال رکھا ہے کہ کیا ان کی شکل پاکستانی کرکٹرشعیب اختر سے مشابہت رکھتی ہے؟ 
اس سوال کی وجہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی چند تصاویر بنیں جس میں صارفین نے شعیب اور ونیتا کو ایک دوسرے کا ہمشکل قرار دیا 
ونیتا پُرمزاح وڈیوز ومیمز بنانے میں شہرت رکھتی ہیں  اسی لیے انہوں نے صورتحال سے لطف اندوزہوتے ہوئے یہ سوال اپنے مداحوں پرچھوڑ دیا
جس میں شعیب کی مختلف انداز میں کھینچی گئی تصاویرمیں ان کے علاوہ فوٹو شاپ سے ونیتا کا چہرہ بھی شامل کیا گیا ہے کئی جگہوں پر تو واقعی شعیب اور ونیتا کے چہروں میں گہری مشابہت نظرآتی ہے
ونیتا نے کیپشن میں لکھا ” ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میں شعیب اختر جیسی دکھتی ہوں، آپ کاکیا خیال ہے؟ ”
بیشترنے اپنے تبصروں میں تائید کی کہ واقعی ایسا ہے
اس کے بعد کی جانے والی پوسٹ ونیتا نےشعیب کی شخصیت کو اچھی طرح جاننے کے بعد کی انہوں نے وکٹ لینے کے بعد شعیب کے جشن منانے کا اندازکاپی کرتے ہوئے انسٹا پرویڈیو شیئرکی
ونیتا نے ہیش ٹیگزمیں راولپنڈی ایکسپریس، 100 میٹر فی گھنٹہ فی میل شعیب اختر جیسے الفاظ استعمال کیے
امریکا میں پلنے بڑھنے والی ونیتا کے انسٹاگرام کا جائزہ لیاجائے تو ان کی ہر پوسٹ مزاح سے بھرپور ہوتی ہے جسے ان کے فالوورز خوب انجوائے کرتے ہیں......

 

Post a Comment

1 Comments

Please Don't Share Adult Comments, pics , and video links...