ھارت نے ایک بار پھر جوہری مواد چوری کر دیا، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

 بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا یہ 4 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، جب بھی اس طرح کے واقعات نے بھارت میں جوہری اور تابکار مادوں کی حفاظت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، بھارت کے اس طرح کے مواد کی متوقع بلیک مارکیٹ ہونے کے اثرات میں اضافہ ہوا ہے۔


بھارت میں ایک بار پھر جوہری مواد چوری ہونے پر پاکستان نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے  تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے / اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے / کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ بھارت میں انتہائی زہریلا مادہ کیلیفورنیم رکھنے پر 2 افراد گرفتار ہوئے ہر بار ایسے واقعات سے بھارت میں ایٹمی و تابکار مادوں کی سیکیورٹی پر سوال کھڑا ہو گیا ہے . کیوں کہ بھارت میں پہلے بھی تابکاری مواد کچھ افراد کے قبضے سے برآمد ہوا یہ بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے  پاکستان کو ایسے واقعات پر سنجیدہ تحفظات ہیں..

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ملزمان سے مئی اور جون میں سات اور چھ کلو یورینیم پکڑا گیا تھا جس کی وجہ سے بھارت میں ایسے مواد کےلیے متوقع بلیک مارکیٹ ہونے کا تاثر بڑھا ہے کیلیفورنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے اس لیے کیلیفورنیم کی بھارت میں چوری کے واقعات سخت تشویش کا باعث ہیں اسی لیے پاکستان ایک بار پھر بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اربوں روپے مالیت کا تابکاری مواد برآمد ہوا  جو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خریدنے کا انکشاف کیا ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے 4 تابکاری مواد کے ٹکڑوں میں سے ایک پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کیلیفورنیم ہے جو کہ انتہائی قیمتی بھی مانا جاتا ہے کیوں کہ کیلیفورنیم کے ایک گرام کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 270 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے



Post a Comment

0 Comments