خیبرپختونخوا میں کرونا سے ڈاکٹر انتقال کرگئیں

 خیبرپختونخوا میں کرونا سے ڈاکٹر انتقال کرگئیں



خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کرونا وائرس سے انتقال کرگئیں ڈاکٹر انیلہ مانسہرہ میں اپنا پرائیوٹ کلینک چلاتی تھیں
پراونشیل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کرونا کے باعث انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی ہے
ڈاکٹر انیلہ سے متعلق ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر انیلہ نصیر کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز سے وینٹلیٹر پر تھیں
گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر انیلہ نصیر مانسہرہ میں پرائیویٹ کلینک چلا رہی تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز اتوا سہ پہر 3 بجے ٹاؤن شپ مانسہرہ میں ادا کی جائے گی
واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 265 ہے

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں میں ایک ہزار 446 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 967 ہوگئی ہے

Post a Comment

0 Comments