بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائےعمران خان
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالواسطہ ٹیکسزکا بوجھ سب سےزیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے لہذا بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے
پیر کواسلام آباد میں وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوااجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا
اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہےمشکل معاشی حالات کی وجہ سےغریب عوام سب سےزیادہ متاثر ہو رہی ہے لہذا ان کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے
وزیراعظم نےمعاشی ٹیم کوہدایت کی کہ درآمد شدہ کھانےپینےکی مختلف اشیاء پرعائد ٹیکسز میں بھی کمی لانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ عوام بالخصوص غریب اورمڈل کلاس کوریلیف فراہم کیا جا سکے


0 Comments
Please Don't Share Adult Comments, pics , and video links...