حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرنے کا اعلان کر دیاایک مہینے میں مہنگائی کا دوسرا تحفہپیش کر دیا گیا

 پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 44 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا اوگرا کی جانب سے 6 روپے فی لیٹراضافہ کر دیا گیا.


  ایک مہینے میں مہنگائی کا دوسرا تحفہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا
اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 115 روپے ہوگئی اس سے قبل گزشتہ روز اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی سمری میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی

اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اضافے کی سفارش کی گئی

بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق ہے   وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی گئی ہے جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہے گی
مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس 9 عشاریہ 16 فیصد سے کم کر کے 6 عشاریہ 70 فیصد جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد 2 روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس کم کر کے صرف عشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا ہے یاد رہے حکومت نے 16 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا تھا..  

Post a Comment

0 Comments